قلم برائے فروخت



 ۔۔۔۔قلم برائے فروخت ۔۔۔۔


پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں

زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم


یک طرفہ قلم کاروں پر تاقیامت لعنت ۔۔۔ شیعہ سنی ایک دوسرے پر لعنت کر رہے ہیں جبکہ اصل لعنت کے مستحقین یہ بے ضمیر قلم کار ہیں ۔۔۔ 

ہم قاتلوں کے سرے سے مخالف ہیں ۔۔ نہتے ۔۔بچوں ،عورتوں کو مارنا کونسا اسلام ہے ؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک مہینے پہلے مقتول فریق نے ایسے ہی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بچے اور عورتیں موت کے نیند ۔۔۔ اور ستم یہ ہے کہ جو مرد بھاگ گئے خود کو بچانے کیلیئے تو ان لوگوں نے پکڑ کر کلہاڑیوں سے ٹکڑے کردیے تھے ۔۔۔ مجھے جب اس واقعے کا پتہ چلا تھا تو انا للہ پڑھا تھا اور کل کے واقعے پر بھی انا للہ ہی پڑھا ہے ۔۔۔ نہ کہ اپنا قلم چمکایا ہے اور ظاہری انسان دوستی اور معاشرتی ٹرینڈ کا حصہ بنا ہوں ۔۔۔

کیا آپ کو ان واقعات کا علم تھا ؟ 

صورتحال یہ ہے کہ پاڑا چنار میں ایک پڑوسی ملک کی اتنی مداخلت ہے کہ باقاعدہ وہاں ٹریننگ سنٹرز قائم کیئے گئے ہیں ۔۔۔۔ مختلف تنظیمیں ہیں الگ ناموں سے ۔۔۔تو دوسرے طرف بھی کچھ شدت پسند تنظیمیں ہیں ۔۔۔ اور ریاست وہاں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔۔۔

حتی کہ ایک لادین اور غیر مذہبی شخص بھی وہاں محفوظ نہیں ۔۔۔

اسلیئے کسی مسئلہ پر قلم اٹھانے سے پہلے حالات حاضرہ ،ریاست کے پالیسیوں اور اصل حقیقت کو ضرور پہنچا کریں ۔۔اور غیر جانبدار ہوکے لکھا کریں تاکہ تمہارے اس زہریلے پن سے لوگ متاثر نہ ہو ۔۔۔


زوہیب اظہر

1st Semester

Khyber Law College, 

University of Peshawar 

Post a Comment

Previous Post Next Post